• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مسلسل حادثات تشویشناک ہیں، علامہ ضیاء المحسن

برمنگھم (پ ر)جمعیت علماء برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات علامہ ضیاء المحسن طیب نے اپنے بیان میں پاکستان میں پے در پے حادثات و واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات حکومت کی نااہلی غفلت اور کمزوری کو ظاہر کرتےہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حادثات نہیں بلکہ پاکستانیوں کا قتل عام ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہیں، آئے روز سینکڑوں پاکستانی موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں ان تمام حادثات کے پیچھے دیکھا جائے تو صرف اور صرف نااہلی اور غفلت ہے سانحہ احمد پور شرقیہ صرف اچھی منصوبہ بندی اور بروقت کارروائی کی وجہ سے ٹالا جاسکتا تھا اس طرح گزشتہ روز مری میں لفٹ گرنے کا واقعہ بھی سراسر نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے لوگوں کی سیفٹی اور تحفظ کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ایسی جگہوں پر پراپر چیکنگ ہونی چاہیئے معمولی پیسوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔ شہباز اور نواز شریف اب قوم پر رحم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔

تازہ ترین