• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برہان وانی ڈے پر مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے، فاروق القادری

برمنگھم(پ ر) تحریک علما جموں و کشمیر برطانیہ کے صدر صاحبزادہ فاروق القادری نے کہا ہے برہان وانی ڈے کے موقع پر8جولائی کو برمنگھم سٹی سنٹر کونسل ہائوس کے سامنے منعقد ہونے والی کشمیر ریلی میں تمام کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کو بھر پور شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کو پیغام دینا چاہئے کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں، کشمیری عالمی معاہدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں، اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق 70 سال پہلے دیا تھا، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر التوا میں پڑا ہے اور کشمیری مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، نریندر مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں، اس موقع پر صدر ریاست آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے دورہ برطانیہ سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، برہان وانی کی شہادت نے ثابت کیا ہے کہ کشمیری بھارت کے ظلم اور بربریت کے باوجود آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ فاروق القادری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی امن کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے ہمیشہ پُرامن کوششوں کا ساتھ دیا ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہبھارت کو مجبور کرے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

تازہ ترین