• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی جدوجہد کا دہشت گردی سے کو ئی تعلق نہیں،مفتی عبدالمجید

بر منگھم( پ ر)کشمیریوں کی جدوجہد کا دہشت گردی سے کو ئی تعلق نہیں ۔ خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد بھارت ہے جس کے ہاتھ مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے عوام کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں،جن میں بچے ،بوڑھے اور خواتین تک شامل ہیں۔کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو اقوامِ متحدہ کی قراردادیںاورانسانی حقوق کی رپورٹیں ایک جائز اور منصفانہ اقدام قرار دے چکی ہیں۔امریکی صدر کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یک طرفہ پذیرائی دینااور کشمیریوں کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینا انسانیت کی تو ہین اور بین الا قوامی اصولوں کی کھلی خلا ف ورزی ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے اپنے ایک بیا ن میں کیا۔انہوں نے کہاساری دنیا جا نتی ہے کہ مودی ایک قاتل اور دہشت گرد شخص ہے جس کے ہا تھ مسلما نوں ،سکھوں ، عیسائیوں اور دوسرے اقلیتی طبقات کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں۔پورے بھارت میں نفرت کی آگ لگا نے والا یہی شخص ہے لہٰذا عالمی برادری کو اس مرحلے پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چا ہیے ۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے حقوقِ انسانی کی تنظیموں ، انسانی آ زادی اور وقار پر یقین رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ اور حق و سچ کی آواز اٹھا نے والے صحافیوں سے مطا لبہ کیا کہ وہ اس نا زک مرحلے پر اپنا کردار ادا کرتے ہو ئے بھا رت کی کھلی دہشت گردی کے خلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

تازہ ترین