| |
Home Page
جمعہ 05 ربیع الاوّل 1439ھ 24 نومبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
امریکی صدر کی فرانسیسی صدر کو قومی دن پر مبارکباد

Todays Print

پیرس ( رضا چوہدری) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلفون اور 14جولائی کو فرانس کے قومی دن کے موقع پیرس کے دورےکی دعوت دی ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے شام کے بحران کے حل کیلئے جاری مساعی کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شام میں ممکنہ کیمیائی حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فرانسی میںایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور میکرون شام میں کیمیائی حملے کا مل کر جواب دینے پر متفق ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دورہ پیرس کے بارے میں غور کررہے ہیں۔فرانسیسی ایون صدر کے مطابق صدر میکرون نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو 14 جولائی کو قومی دن کی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے دعوت دہرائی۔