• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں پکنک منانے والوں کا جم غفیر

حب ( نامہ نگار)لسبیلہ کے ساحلی علاقوں گڈانی ، ڈام ، سونمیانی ، کنڈ ملیر اور ہنگول سمیت ضلع کے دیگر تفریحی و تاریخی مقامات اور حب ندی ، پیر کس اور ساکران کے باغات و دیگر علاقوں میں پکنک منانے والوں کا جمِ غفیر نظر آیا ۔ علاوہ ازیں کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے ضلع لسبیلہ سے ملحقہ ضلع خضدار کی تحصیل سارونہ کی پہاڑیوں میں واقع درگاہ شاہ نورانی کا رخ کیا ۔ اسی طرح وندر کے قریب کنراج روڈ پر واقع بھکڑ پیر اور تحصیل لیا ری و لا کھڑا میں واقع پیر بھمبول کے تاریخی و روحانی مقامات پربھی زائرین کی بڑی تعداد نے حاضری دی ۔دریں اثنا عید الفطر کے موقع پر دریجی میں جشن کاسماں تھا بلوچستا ن وسندھ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں قبائلی عمائدین، معززین سرکاری افسران سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے دریجی جاکر سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستا ن وممبر صوبائی اسمبلی سردار محمدصالح بھوتانی ، سابق اسپیکر بلوچستا ن اسمبلی محمداسلم بھوتا نی ، سردار زادہ عرفان صالح بھوتانی ،میونسپل کمیٹی دریجی کے چیئرمین سردار زادہ شہزادصالح بھوتا نی سے ملاقات کی اور ان کو عید کی مبارکباد پیش کی سردار محمد صالح بھو تا نی اور محمد اسلم بھو تا نی سے عید ملنے کا سلسلہ عید الفطر کے تیسرے روز بدھ کو جا ری رہا مزید براں  ماہ رمضان المبارک کے دوران حب ، گڈانی ، ساکران اور ہائیٹ میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی ، بازاروں میں جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور مستعدی کے باعث کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور نہ ہی چوری و ڈکیتی کی کوئی واردات ہوئی ۔
تازہ ترین