• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب: پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے،6؍ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

حب (نامہ نگار) ایس ایس پی لسبیلہ ضیا  مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر حب سرکل پولیس کے ڈی ایس پی جان محمد کھوسو کی نگرانی میں سٹی پولیس کے ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی رونجھو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، ایک نائن ایم ایم پستول ، دو سو راؤنڈز اور چھ میگزین برآمد کرلئے  ۔ ایس ایچ او حب عطاء اللہ نمانی رونجھو کے مطابق گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔
تازہ ترین