• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ امریکی سینیٹ کے وفد کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

Todays Print

راولپنڈی (جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ امریکی سینیٹ کے وفد نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو پاک افغان سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال، آہنی باڑ کے ذریعے بہتری کے لیے حالیہ اقدامات پر بریفنگ اور ایجنسی میں سماجی ترقی کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹرز کو پاک افغان سرحد کا فضائی جائزہ بھی کرایا گیا، امریکی وفد نے جنوبی وزیرستان میں زمینی حقائق کو دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نےامن کی بحالی میں پاک فوج اور مقامی قبائل کی قربانیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو نئی پوسٹس، اسکولز، کالجز، اسپتالوں سمیت ترقیاتی کام دکھائے گئے۔

تازہ ترین