• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں پلاٹ بک کروانے کے لئے بلڈر کے دفتر پہنچا۔
’’خوش آمدید!‘‘ منیجر نے استقبال کیا۔
’’آپ کی ہائوسنگ سوسائٹی میں کیا خوبیاں ہیں؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’اس میں ایک باغ ہوگا۔
ایک مسجد ہو گی۔
ایک پرائمری اسکول ہو گا۔
ایک ہائی اسکول ہو گا۔
ایک اسپتال ہو گا۔
جمنازیم اور کھیل کے کئی میدان ہوں گے۔
مارکیٹ میں ہر طرح کی دکانیں ہوں گی۔‘‘
منیجر نے تفصیل بیان کی۔
میں اس کا شکریہ ادا کر کے باہر آ گیا۔
’’پلاٹ کیوں نہیں بک کرایا؟‘‘
ڈوڈو نے پوچھا۔
میں نے بتایا،
’’کیوں کہ اس ہائوسنگ سوسائٹی میں بھی کوئی لائبریری نہیں ہو گی۔‘‘

تازہ ترین