• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز میں ایک مکھی بھنبھنا رہی تھی۔
میں نے اپنا دھیان بٹانے کی کوشش کی۔
دائیں طرف بیٹھے نوجوان سے دریافت کیا،
’’کراچی کیوں جا رہے ہو؟‘‘
نوجوان نے بتایا،
’’سنا ہے کہ کراچی میں نوکریاں بہت ہیں۔
ملازمت ڈھونڈنے جا رہا ہوں۔‘‘
میں نے بائیں جانب بیٹھے شخص سے سوال کیا،
’’آپ کراچی کیوں جا رہے ہیں؟‘‘
اس نے جواب دیا،
’’سنا ہے کہ کراچی میں بزنس بہت ہے۔
کاروبار کرنے جا رہا ہوں۔‘‘
اچانک مکھی میرے سامنے بیٹھ گئی۔
میں بھنّا گیا،
’’تُو کیوں کراچی جا رہی ہے؟‘‘
مکھی بھنبھنائی،
’’سنا ہے کہ کراچی میں کچرا بہت ہے۔‘‘

تازہ ترین