• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں پارٹی کا وفا دار کارکن ہوں،
زیادہ سے زیادہ کون سا عہدہ حاصل کر سکتا ہوں؟‘‘
میں نے پارٹی لیڈر سے پوچھا۔
’’آپ صوبائی صدر بن سکتے ہیں۔‘‘
انھوں نے جواب دیا۔
میرا منہ بن گیا،
’’میں مرکزی عہدہ چاہتا ہوں۔‘‘
وہ مسکرائے،
’’مرکزی نائب صدر بھی بن سکتے ہیں۔‘‘
’’بس؟‘‘
’’ہم الیکشن جیتے تو آپ وزیر بن سکتے ہیں۔‘‘
میں نے سوال کیا،
’’وزیر اعظم کیوں نہیں؟
پارٹی سربراہ کیوں نہیں؟‘‘
انھوں نے سرد لہجے میں کہا،
’’سیاست شطرنج کی طرح ہوتی ہے۔
پیادہ گھوڑا بن جاتا ہے،
وزیر بن جاتا ہے،
لیکن کبھی بادشاہ نہیں بن سکتا۔‘‘

تازہ ترین