• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ نیٹ بال (خواتین) چیمپین شپ منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد کراچی میں سندھ اسپورٹس بورڈ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے تعاون سے منعقد ہوئی جس میں سندھ کے مختلف ریجنوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ کراچی اور حیدرآباد کی ٹیموں میں مابین کھیلا گیا ،کراچی ریجن نے چھ کے مقابلے چودہ گولوں سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی،کراچی کی طرف سے نایاب رضیہ، حفصہ ، یوسرا شعیب، سمبل زہرہ، حمنہ مدثر، عائشہ آصف اور سکینہ شبیر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ تیسری پوزیشن کا میچ میرپورخاص اور کراچی جونئیر کے مابین کھیلا گیا جسے میرپورخاص نے چار کے مقابلے سات گولوں سے جیت کے تیسری پوزیشن حاصل کی، ان میچوں کو شازیہ یوسف، انوار احمد، جمال الدین، یاسر جاوید،خالد پرویز، محمد سلمان ، محمد شہزاد اور رضوان احمد نے سپروائز کیے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈایکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی اور مہمان اعزازی رزاق حسین ربانی کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈلز، سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز تقسیم کئے۔

تازہ ترین