• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپورناتھن شاہ: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا سینیارٹی نہ ملنے کیخلاف احتجاج جاری

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار)  خیرپورناتھن شاہ   کے مختلف علائقوں سے آنے والی سیکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ریگولر کرکے سینیارٹی نہ ملنے اور دیگر مطالبات منوانے کے لئے  اتوار کو 69 ویں روز بھی  نوربانو ملاح،فاطمہ ملاح،رخسانہ عباسی،پرہ،سندھو اور دیگر کی قیادت میں تعلقہ اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا اور پانچ گھنٹے  علامتی بھوک ہڑتال  کی۔اس موقع پر مظاہرین نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو حقوق دو اور انصاف کرو کے نعرے لگائے جبکہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں پچیس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز 1994 سے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور پابندی کے ساتھ ادا کر رہی ہیں تاہم   23 برس گذرجانے کے بعد بھی انہیں ریگولر کرکے سینیارٹی نہیں دی جارہی ہے حالانکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے  حقوق ملنے تک احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین