• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکر شاخ کے پانی چوروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم

ٹنڈو غلام علی(نامہ نگار) نصیر واہ کی بکیرانی سب ڈویژن سے نکلنے والی چاکر شاخ کی ٹیل میں عرصہ دراز سے نہری پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف آخری سرے کی آبادگاروں کی جانب سے بھرپور احتجاج اور انکے حصے کی جائز رسد پانی چوری کی شکایات پر ایگزیکٹو انجینئر محمد رحیم کی جانب سے چاکر شاخ کے اچانک معائنہ کئے جانے کے دوران پانی چوروں کی جانب سے واٹروں کی اضافی سائیز سے پانی چوری کئے جانے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 70 پانی چوروں کے خلاف پانی چوری اور ڈیوٹی میں مداخلت کا مقدمہ درج کرانے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے چاکر شاخ کی ٹیل کے آبادگاروں ملک بہار، حاجی محمد دستی، محمد اشرف احمدانی، ابراہیم رند اور غلام محمد احمدانی نے انجینئر کی جرأت مندانہ کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ پانی چوروں کے خلاف کارروائی سے ٹیل تک نہری پانی کی جائز رسد پہنچ پائے گی اور وہ اپنی بنجر زمینوں کو سیراب کر سکیں گے۔

تازہ ترین