• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص : تیز رفتار ٹرک بجلی کے ہائی ٹینشن کھمبوں سے ٹکرا گیا

میرپورخاص(نامہ نگار) بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کو حادثہ،ایک بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تبلیغی مرکز روڈ پر ایک تیز رفتار منی ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے ساتھ11ہزار بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے کھمبوں سے ٹکرا گیا،حادثہ کے باعث تاروں کے ٹکرانے سے شدید روشنی کےساتھ ہونےوالے زور دار دھماکے سے گرد ونواح میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور شہر کے ایک بڑے حصے سمیت قرب وجوار کا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

اطلاع ملنے پر حیسکو عملہ موقعہ پر پہنچ گیااور مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔رابطہ کرنے پر حیسکو حکام نے بتایا کہ مرمت کاکام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ادہر شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے ایک بڑی آبادی بے حال ہوگئی جبکہ نکاسی اور فراہمی آب کا نظام بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

تازہ ترین