| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
ٹھٹھہ :خاتون کی بچوں سمیت بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

Todays Print

ٹھٹھہ(نامہ نگار) مبینہ طور پر تین بچوں سمیت اغوا کی گئی تحصیل شاہ بندر کے علاقے جنگو جلبانی کی رہائشی خاتون امیر زادی کی بازیابی کے لیے خاتون کے شوہر عبداللہ جونیجو، ساس آمنت، ابراہیم اور میر محمد سمیت دیگر ورثاء نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے دو ماہ قبل خاتون کو اس کے تین بچوں سمیت اغوا کرنے کے بعد اختر جلبانی نامی شخص کے ساتھ اس کا نکاح کے اوپر نکاح کرایا ہے اور اسے عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ خاتون اور اس کے بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ملزمان ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ خاتون اور اس کے بچوں کو بازیاب کراکر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔