• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

دمشق (جنگ نیوز) شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ دمشق میں واقع روسی سفارتخانے پر شیلنگ کی گئی ہے، جس کے باعث اس عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی میڈیا نے اتوار بتایا کہ دو راکٹ داغے گئے، جس میں سے ایک سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں گرا۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دمشق کے نواح میں ٹھکانے بنائے ہوئے باغی پہلے بھی روسی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

تازہ ترین