| |
Home Page
جمعرات 29 ذوالحج 1438ھ 21 ستمبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
مجید اچکزئی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج سارجنٹ کوکچلنے والی گاڑی غیر قانونی نکلی

Todays Print

مجید اچکزئی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج سارجنٹ کوکچلنے والی گاڑی غیر قانونی نکلی

 کوئٹہ(صباح نیوز)رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مجید اچکزئی نے جس گاڑی کی ٹکر سے سارجنٹ کوکچلا تھا وہ غیر قانونی نکلی۔

پولیس کے مطابق20جون کو جی پی او چوک پرجس گاڑی کی ٹکر سے پولیس سارجنٹ عطااللہ کو کچلا گیا وہ غیر قانونی ہے۔

رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے غیر قانونی گاڑی پر سرکاری نمبرپلیٹ لگارکھی تھی جبکہ گاڑی کے انجن اور چیسز نمبر ز میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے بعد سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔