• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا بھائی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

تہران (اے ایف پی) ایرانی صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پورٹ کے مطابق عدلیہ کے ڈپٹی چیف غلام حسین محسنی نے ٹی وی پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ ʼان کے اور دیگر افراد کے حوالے سے کئی مرتبہ تفتیش کی گئی جن میں سے چند جیل میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فریدوں کو گزشتہ روزضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا گیا تھا تاہم وہ اسے حاصل کرنے ناکام رہے اس لیے انھیںجیل بھیج دیا گیا۔اگر انہوں نے ضمانت حاصل کرلی تو انہیں رہا کردیا جائیگا۔ لیکن کیس چلتا رہے گا۔ حسین فریدون ایرانی صدر روحانی کے اہم مشیر اور معان کے طور پر کام کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ ایک سال قبل ایران کے جنرل انسپکشن آرگنائزیشن کے سربرا نصیر سیراج کی جانب سے ان پرمعاملی بدعنوانیوں کا الزام عائد کیا تھا تاہم ایک سال بعد انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایران کے اعتدال پسندوں نے فریدون کے خلاف ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بلاسود قرضے حاصل کرتے رہے ہیں جبکہ ایک بینک کے ڈائریکٹر کو مقرر کرنے میں اپنا اثر رسوخ استعمال کیا تھا۔ 

تازہ ترین