| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
ژوب میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

Todays Print

راولپنڈی(آئی این پی )ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ،بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 4دہشت گردمارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ شعیب نکا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا۔