| |
Home Page
بدھ29؍ربیع الثانی 1439ھ 17 ؍ جنوری2018ء
July 17, 2017 | 12:00 am
راولپنڈی:ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Todays Print

راولپنڈی ( آن لائن) راولپنڈی میں ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب پولیس میں کانسٹیبل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل صدیق ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران اسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شہید اہلکار کو 7 سے 8 گولیاں لگی ہیں۔