• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو مضرصحت پانی کی فراہمی قابل تشویش ہے، ندیم نصرت

لندن(جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں شہریوں کو مضرصحت اور فضلہ شامل پانی فراہم کئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ندیم نصرت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہونے والے واٹرکمیشن کی سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق کراچی کے 33فیصد پانی کے نمونوں میں انسانی فضلہ پایا گیا ہے، کراچی میں فراہم کیاجانے والا 90فیصد پانی پینے کے قابل نہیں، مضرصحت اورفضلے کی آمیزش والاپانی پینے کے باعث کراچی، حیدرآباد اور سکھرکے شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ جس نے بلدیہ کراچی کے تمام اختیارات کے ساتھ ساتھ واٹربورڈ کاکنٹرول بھی اپنے قبضہ میں کرلیا ہے، اور اس کی کرپشن اور کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں سے اس کی نفرت اور دشمنی کایہ عالم ہے کہ وہ کراچی، حیدرآباداور سکھرکے شہریوں کو اس قدر مضر صحت پانی فراہم کر کے یہاں کے شہریوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور انہیں طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے ۔

تازہ ترین