• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کو ئٹہ، ڈیرہ بگٹی اوررکھنی میں زمین کے تنازعات پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کو ئٹہ، ڈیرہ بگٹی اوررکھنی میں زمین کے تنازع پر مختلف گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق اورچھ افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر گزشتہ روز زمین کے تنازع پر تصادم ہوا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص محمد اکرم موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد علی خان اور عمران زخمی ہو گئے پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر تصاد م کو مزید بڑھنے سے روک کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ رکھنی لیویز کے مطابق اتوار کو رکھنی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تکرار پر فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں چار افراد مراد ٗ سعید ٗ رستم اور شہریار زخمی ہو گئے لیویز اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ مقدمات رج کر کے پولیس اور لیویز نے مزید کارروائی شروع کر دی ۔ سوئی لیویز کے مطابق اتوار کو سوئی کے علاقے مٹھ مچھی میں ایک قبائل کے دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا لیویز نے دونوں گروپوں کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

تازہ ترین