• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ:آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم 2افراد زخمی، تیل سڑک پر بہہ گیا

جھنگ(صباح نیوز)جھنگ میں چنیوٹ روڈ پر آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ آئل ٹینکر سے تیل سڑک پر بہہ گیا۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آئل ٹینکرز الٹنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین