سوہاوہ (صباح نیوز)تحصیل سوہاوہ میں زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے غریب محنت کش محبت خان کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شک کی بنا پرزمیندارکے ساتھی محبت خان کو گھر سے اٹھاکر ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس کے بعد بھی ان کی تسلی نہ ہوئی تو انہوں نے اس کا ہاتھ ہی کاٹ ڈالا۔