| |
Home Page
جمعرات 03 ذیقعدہ 1438ھ 27 جولائی 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
عمران کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیرہی نہیں ،طارق فضل،کیپٹن صفدر

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ن لیگ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرنے جا رہی ہے اور عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہو گی،وزارت عظمی کے لئے بےتاب عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیرہی نہیں ہے۔

اتوار کو این اے49 میں گیس کی فراہمی اور جامع مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے سڑکیں ناپنے اور انتشار کی سیاست کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا، عوام کی ترقی، فلاح و بہبود ن لیگ کے ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ایشین ٹائیگر بنے گا اور سازشیں ناکام ہونگی۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ملکی ترقی کیخلاف ہونے والی سازشیں آئین پاکستان کیخلاف سازشیں ہیں، پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ ہم ترقی کریں اور ہمارا دفاع مضبوط ہو، ہمارے بچوں کا روشن مستقبل وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھوں میں محفوظ ہے، سازش کرنے والے 20 کروڑ عوام کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکیں گے، کسی کی خواہش پر وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے اور 2018ء کے عام انتخابات میں بھی عوام وزیراعظم نوازشریف کو ہی منتخب کریں گے۔