• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیس لٹکانے کی کوشش کرے گی، فیصلہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، خورشیدشاہ

سکھر (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کیس لٹکانے کی کوشش کریگی، فیصلہ ہفتہ میں ہوسکتا ہے،  وزیراعظم کو استعفا دے دینا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں نواز شریف اپنی جگہ کوئی اور وفادار شخصیت لے آئیں۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ پر وقت لینے کی کوشش کرے گی اور اس کیس پر حتمی فیصلے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ یا 10 دن چاہیے جب کہ جے آئی ٹی کا کیس قانونی ہے لہذا کسی کو جھگڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ایمانداری سے تحقیقات کی ہیں اور اب معاملہ عدالت میں ہے،  جو بھی فیصلہ کرے گی اسے سب کو ماننا ہوگا۔ سمجھ میں نہیں آتا میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان کون سا رشتہ ہے، ادارے کسی بھی معاملے میں نواز شریف کے پیچھے نہیں کیونکہ ذاتی جنگ سے اداروں کو نقصان پہنچتا ہے، نواز شریف کے پاس اب بھی 2دن باقی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ورنہ ن لیگ کو ایسا نقصان پہنچے گا کہ آئندہ ن لیگ کہیں نظر نہیں آئیگی۔

خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پاکستان کے آئین و قانون میں اس بات کی گنجائش ہے کہ وزیر اعظم انتقال کرجائیں یا پاگل و بیمار ہوجائے تو نیا وزیر اعظم لایا جاسکتا ہے، ہم اسمبلیاں توڑنے اور قبل از وقت الیکشن کے حامی نہیں۔

تازہ ترین