• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ،دودھ کی دکان پرلوٹ مار کرنے والا ڈاکو دکاندار کی فائرنگ سے مارا گیا ،راہگیر بھی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں دودھ کی دکان پرلوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو دکاندار کی فائرنگ سے مارا گیا،ڈاکو کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود کورنگی ڈیڑھ نمبر کے ایریا کے واقع لیاقت ڈیری نامی دکان پر اتوار کی شب تین مسلح ڈاکو آئے اور لوٹ مار کی کوشش کی،ایس پی راؤ اسلم کے مطابق اس دوران دکان کے مالک نے مزاحمت کی اور اپنے پاس موجود پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہاں سے گذرنے والے ایک راہگیر60سالہ یعقوب کے کمر میں گولی لگی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا،اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔راؤ اسلم کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین