• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر دبئی میں فنڈنگ کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے، ناز بلوچ نے پی ٹی آئی ترجمان کے الزامات کی تردید کر دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق نائب صدر ناز بلوچ نے اپنے اوپر پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کارکنوں خصوصاً خواتین کی کوئی عزت نہیں انہیں دھکے دیئے جاتے ہیں یوتھ اور خواتین کو پارٹی عہدوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر دبئی میں فنڈنگ کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے میر ی اگر پی ٹی آئی میں اہمیت نہ ہوتی تو ایک ہفتہ قبل پارٹی کے چیئرمین عمران خان عارف علوی کو یہ ہدایت نا دیتے کہ ناز بلوچ کی ناراضگی دور کی جائے وہ ہماری بہترین ورکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو کراچی میں موجود چار کے ٹولے نے کہیں کا نہیں چھوڑا یہ چار کا ٹولہ پارٹی کے نام پر فنڈ کھاتا ہے کبھی ایک کراچی کا صدر بنتا ہے تو کبھی دوسرا صدر بن جاتا ہے۔

تازہ ترین