| |
Home Page
جمعرات 03 ذیقعدہ 1438ھ 27 جولائی 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
تھر:ارباب خاندان کے گڑھ میں پیپلزپارٹی کا جلسہ آج ہو گا ،تیاریاں مکمل

Todays Print

اسلام کوٹ ( نامہ نگار) ارباب خاندان کے گڑھ تھر میں پیپلزپارٹی کا جلسہ پیر کو ہو گا ۔فریال تالپور ،وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر نثار احمد کھڑو مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کریگی،تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔جلسے میں تھر کے نامور سیاستدان مرحوم ارباب امیرحسن کے صاحبزادے ارباب لطف اللہ اپنے دیگر رشتہ داروں اور ساتھیوں سمیت  پیپلزپارٹی  میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ڈوڈھارو میں جلسے کا آغاز شام 4بجے  ہوگا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کہ جلسے میں مٹھی ،اسلام کوٹ چھاچھرو، نوکوٹ،کلوئی ،ڈیپلو، بدین، عمرکوٹ سے ارباب گروپ کے حامی افرادبڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔