• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت الحمزہ کی دوبارہ تعمیر قوم کی دیرینہ خواہش بن چکی ہے، وسیم احمد

کراچی (پ ر )مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم احمد نے 23جولائی ،بیت الحمزہ گرائونڈ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم میں ملیر کے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کئے جس کا ملیر کی عوام نے بھرپور خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم احمد نے کہا جلسہ کے حوالے سے عوام کا جوش و خروش اس بات کا غماز ہے کہ مہاجر ایک ہیں اور بیت الحمزہ کی تعمیر پوری قوم کی خواہش بن چکی ہے کیونکہ مہاجر عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کون انکا اپنا اور کون پرایا ہے، کہاں انکے مسائل حل ہونگے اور وہ کون تھے جنہوں نے قوم کو اندھیروں کے سپرد کیا۔ وسیم احمد نے کہا کہ جب سے چیئرمین آفاق احمد نے قوم کو یکجا کرنے کی کوششیں شروع کیں تب سے ہی الٹے سیدھے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین