• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر‘امرناتھ یاترا زائرین کی بس نالےمیں جاگری‘ 16ہلاک

رام بن /جموں (آئی این پی،رائٹرز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں امرناتھ زائرین کی بس گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں16افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر امرناتھ زائرین کی ایک بس قلا بازیاں کھاتی ہوئی گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔

ایس ایس پی پولیس رام بن موہن لال کاکہناہے کہ زائرین کو لے کر جانے والی بس سڑک سے پھسل کر گہرے نالے میں جاگری ۔زخمیوں کوفوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔رائٹرزکےمطابق پولیس اور فضائیہ نےریسکیوآپریشن شروع کردیاگیاہےاوراب تک 19زخمیوں کو وہاں سےنکالاگیاہے جن میں سےبعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔وزیراعظم نریندرامودی نےایک ٹویٹ میں حادثے میں جانوں کےضیاع پرافسوس کا اظہارکیاہے۔جولائی اوراگست میں ہرسال ہزاروں ہندویاتری ہمالیہ کےسلسلےمیں امرناتھ غارمیں آتےہیں۔

تازہ ترین