• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع شرقی میں برساتی نالے صاف،چوکنگ پوائنٹس کلیئرکر دیئے ،معید انور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے وائس چیئرمین عبدالرؤف خان،میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی, سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد، ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بارش ہوتے ہی شہیدملت روڈ، شاہراہ قائدین، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ، کارساز سمیت بلدیہ شرقی کے دونوں زونز گلشن اقبال اور جمشید زون کے دورے کرکے نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا اور ٹریفک کی روانی بحال کرائی  جبکہ مزید  بارشوں کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنانے کے ساتھ تمام چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کردیا گیا ہے علاوہ ازیں نشینی علاقوں میں پمپنگ مشین اور دیگر ہیوی مشینریز نصب کردی گئی ہیں،اس موقع پر چیئرمین معید انور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلدیہ شرقی کے تمام افسران و عملہ موجود ہے ، تمام متعلقہ اداروں بالخصوص واٹر اینڈ سیوریج و دیگر اداروں سے مکمل کوآرڈینیشن کرکے اقدامات سر انجام دے رہے ہیں۔ مزیدبراں عوام اپنی شکایات بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کے رابطہ نمبر 99230355-9 ، جمشید ذون کے مکین 99225111 اور واٹس ایپ نمبر0333-0221191 پر درج کرواسکتے ہیں، دریں اثنا چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم، چیئرمین یو سی10غازی دائود بروھی اختر بلوچ کے ہمراہ نورانی مسجد اور بکراپیڑی کے اطراف بلدیاتی مسائل کے حوالے سے علاقہ معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، یو سی کونسلر ز اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تازہ ترین