| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
10 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Todays Print City News

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خاتون منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے یوسف پلازہ میں کارروائی کرکے خاتون منشیات فروش سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔بلال کالونی میں پولیس نے دوران گشت گٹکا فروش ملزم سکندرولد عبالرشید کو گرفتار کر کے 600پیکٹ گٹکا اور ماوابرآمد کر کے مقدمہ نمبر 179/17درج کرلیا۔ ادھر کورنگی پولیس نے زمان ٹاؤن سے سلطان نامی ملزم کو گرفتار کر کے چرس اور کرنسی نوٹ برآمد کر لیے۔ پیرآباد اور مومن آباد پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمدکرلی اور مقدمات درج کر لیے ۔جیکسن پولیس نے کیماڑی میں کاروائی کےدورانمنشیات فروش لال زادہ کو گرفتااس کے قبضےسے چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔