• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی سڑکوں پر برساتی نہیںسیوریج کا پانی جمع ہے، وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مستقل بنیادوں پر رین ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیم بنادی گئی ہے اور برساتی نالے روزانہ کی بنیاد پر صاف کئے جا رہے ہیں،تاہم کے الیکٹرک کے تار گرنے سے جانیں ضائع ہو رہی ہیں  اس کا نوٹس لیا جائے،برساتی پانی کی بجائے پورے شہر کی سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہے،واٹر بورڈ سیوریج کی نکاسی کا انتظام کرے، نالوں میں سیوریج ڈالنے اور کچرا پھینکنے سے اداروں کو روکا جائے یہ بات انہوں نے رین ایمرجنسی سینٹر اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں منعقدہ  اجلاس اور بعد ازاں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور ، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، فنانس کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، ورکس اینڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین حسن محمود، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر  نے کہا کہ ضلع کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر میں بارشوں کی صورت میں فوری طور پر پانی کی نکاسی کا انتظام کریں گی، شہر میں جن مقامات پر پانی جمع ہو رہا ہے وہاں خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے ہیں ، آٹھ سال بعد لیاقت آباد اور ناظم آباد انڈرپاسز کے زیر زمین SUMP کھولے گئے ہیں اب ان انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا امکان ختم ہوگیا ، کے الیکٹرک اپنے ضلعی سینٹرز اور علاقوں کے دفاتر کو فعال کرے، بارشوں میں بجلی کے تار گرنے سے اموات  ہو رہی ہیں اس کو سنجیدگی سے دیکھا جائے ،ایم ڈی واٹر بورڈ اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ سیوریج کی نکاسی کریں ، بارش کا پانی برساتی نالوں میں جاتا ہے لیکن یہاں سیوریج ڈالنے کے باعث نالے بھر جاتے ہیں، کچرے کے ڈھیر برساتی نالوں میں ڈالے جارہے ہیں، کے ایم سی برساتی نالے روزانہ کی بنیاد پر صاف کررہا ہے اور شہر کے مختلف نالوں کو صاف کیا جا رہا ہے،میئر  نے رین ایمرجنسی سینٹر اسپورٹس کمپلیکس ، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی،واٹر پمپ، عائشہ منزل، لیاقت آباد انڈرپاس، ناظم آباد انڈرپاس، اورنگی نالہ چمن سنیما، گجر نالہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ مستقل بنیادوں پر رین ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیم بنائی گئی ہے،رین ایمرجنسی سینٹر میں ٹیلیفون کے ذریعے شہری اپنی شکایات 0335-7553976،0332-2685090پر درج کراسکتے ہیں۔
تازہ ترین