• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت دشمن قوتیں بے گناہوں کا خون بہا رہی ہیں،مرزا یوسف حسین

کراچی( پ ر) معروف عالم دین اور خطیب جامع مسجد نور ایمان مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اسلام اور انسانیت دشمن قوتیں پوری دنیا میں بے گناہوں کا خون بہا رہی  ہیں اور اس مقصد کیلئے انہیں استعماری قوتوں کی بھرپور حمایت اور مدد جاری ہے،نارتھ ناظم آباد میں  اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت طالبان ،القاعدہ ،داعش اور لشکر جھنگوی تسلسل کیساتھ دہشت گردی کے ذریعے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو قتل کررہے ہیں۔جس کا مقصد اسلام کے چہرے کو مسخ کرنا اور اسکی تعلیمات کو غلط انداز میں پیش کرنا ہے ۔
تازہ ترین