• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش نے حکومت اور کے الیکٹرک کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اور کے الیکٹرک کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لیے زحمت بنا دیا ہے، معمولی  بارش نے حکومت اور کے الیکٹرک کے دعوؤں اور کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ۔شہر کے بہت سے علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار ہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایک طرف تو عوام کو پانی فراہم کرنے پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے دوسری جانب بارش کے باعث سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام موجود نہیں جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،  انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش سے ندی نالوں کا پانی گلیوں، چوکوں اور چوراہوں پر جمع ہے جبکہ کراچی میں بیشتر مقامات پر کچرے کے ڈھیر جمع ہیں جس سے شہریوں میں تعفن سے بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے اگر فی الفور صفائی و ستھرائی کے اقدامات نہ کیے گئے تو شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں، کے ایم سی اور متعلقہ ادارے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کریں،صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور اختیارات و فنڈز کی کمی کا رونا رونے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔
تازہ ترین