• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان فارسی سوسائٹی میں گندگی کے ڈھیر،سیوریج نظام ناکارہ،گٹر ابلنا معمول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کورنگی میں واقع سلمان فارسی سوسائٹی گندگی کا ڈھیر  بنی ہوئی ہے ،سیوریج نظام ناکارہ ہونے کے باعث علاقے میں گٹر ابلنا معمول آئے روز سڑک پرپانی جمع رہتا ہےجس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار ہیں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں شہر میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کے بعد سے سلمان فارسی سوسائٹی میں خصوصاً امام بارگاہ المنتظر المہدی کے سامنے والی سڑک پر اب تک پانی جمع ہے،جس میں ہفتے کو ہونے والی بارش کے باعث مزید اضافہ ہوگیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ گندا پانی جمع رہنے کے سبب کئی روز تک  نماز کی ادائیگی سے بھی محروم رہے، سینیٹری ورکرز صفائی کے لئے آتے ہیں اور خانہ پوری کرکے چلے جاتے ہیں ،تھوڑی دیر کے لئے پانی چلا جاتا ہے، لیکن شام ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر گٹر ابلنا شروع ہوجا تے ہیں ،برسوں پہلے بچھائی گئی سیوریج لائنیں بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے ناکافی ہیں ،اس لئے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی مستقل حل تلاش کریں تاکہ شہریوں کی پریشانی میں کمی واقع ہوسکے۔ 
تازہ ترین