• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میثاق جمہوریت کرنے والوں نے باریاں طے کر رکھی ہیں،مشتاق غنی

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کرنے والوں نے باریاں طے کر رکھی ہے اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ کر سوئس اکائونٹ بھر کر سرے محل بھی بنائے پانامہ لیکس میں عمران خان قدم نہ اٹھاتے تو حکمرانوں کی چوری کوئی نہیں پکڑ سکتا تھا چند دنوں میں عدالت سے بھی فیصلہ آجائے گا ہم الیکشن چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایبٹ آباد پریس کلب میں نملی میرا سے پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ریاض کی شمولیت کے موقعہ پر کیا جبکہ اس موقعہ پر ایم پی اے سردار محمد ادریس، تحصیل ناظم محمد اسحاق ذکریا، ممبر ضلع کونسل سردار وقار نبی، تحصیل کونسلر دلدار اعوان، ویلج ناظم سردار شفقت الہیٰ، وسیم شہزاد خٹک سمیت دیگر بھی موجود تھے صوبائی مشیر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا طلسم نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں کو بھی راغب کر رہا ہے جو بارش کا پہلا قطرہ ہے تحریک انصاف میں پورے ملک سے نیک نام اور فعال لوگ شامل ہو رہے ہیں قدآور شخصیات کی شمولیت سے ملک میں پی ٹی آئی تیسری جماعت کے طور پر اپنے قدم جما چکی ہے قبل ازیں پارٹیوں سے لوگ بدظن ہو چکے تھے اور انکے لیے کوئی آپشن نہیں تھا جسکی وجہ سے دونوں بڑی جماعتوں نے خوب لوٹ مار کر عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی کے بعد ثابت ہو چکا ہے یہ لوٹ مار کرنیوالی پارٹی ہے جبکہ اسکے برعکس ہماری جماعت میں کرپشن کرنیوالوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہے عمران خان نے پانامہ لیکس کا کیس لڑنے کیلئے سردیوں میں سپریم کورٹ کے باہر چھتری لے کر کھڑے رہے ہم عدالت میں سرخرو ہو رہے ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نملی میرا کی معروف شخصیت سردار ریاض کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی انکی شمولیت سے پارٹی ہزارہ ڈویثرن میں مزید فعال ہو گی۔
تازہ ترین