| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
ملک دشمن نوازشریف کو اقتدار سے ہٹانےکی سازشیں کر رہے ہیں، صابر شاہ

Todays Print City News

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدور و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اور وہ اس ترقی کے محرک نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کر رہے ہیں پانامہ ایشو کو بنیاد بنا کر ہمارے کچھ سیاستدان ملکی ترقی سے خائف عالمی طاقتوں کی سازشوں کو تقویت دے رہے ہیں جے آئی ٹی پہلے ہی متنازعہ ہو چکی ہے پاکستان میں سی پیک کیوجہ سے ترقیاتی منصوبے جس تیزی سے مکمل ہورہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے صاف نظر آرہا ہے 2018 میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے یہی وہ بنیادی نقطہ ہے جسکی وجہ سے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن جو اسکی ترقی کے خلاف ہیں طرح طرح کی سازشیں رچا رہے ہیں مگر وہ اپنی ان سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کے دورہ اور راجہ منیر خان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کی سیاست کا محور و مرکز پاکستان کی تعمیر و ترقی ہونی چاہیے۔