| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حاجی محمد سرفراز

Todays Print City News

سرگودھا (نمائندہ جنگ) یونین کونسل ڈیرہ جاڑہ کے چےئرمین حاجی محمد سرفراز کھروکہ اور وائس چےئرمین میاں محمد سلیم کلیار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پیدائشی مسلم لیگی ہیں اور جینا مرنا مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ادنیٰ کارکن ہیں اور وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 68اور پی پی 37میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں مخالفین اُن کو دیکھ کر بوکھلا اُٹھے ہیں اورغلط پراپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن ایسی باتوں سے اُن کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)واضح اکثریت سے کامیاب ہوکر تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھے گی۔