| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےالیکشن کاشیڈول جاری

Todays Print City News

گجرات(نمائندہ جنگ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس میں الیکشن 2017-18 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن حاجی عرفان یوسف جبکہ زاہد امتیاز بابا اور اسد بھٹی کو ممبران الیکشن کمیٹی نامزد کیا گیا۔ صدر شیخ ابرار سعید کی صدارت میں ماہانہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ایگزیکٹو ممبران نے الیکشن شیڈول کی متفقہ طور پر منظوری دی جس کے مطابق 17 جولائی 2017 ء سوموار کو الیکشن شیڈول چیمبر کے بورڈ پر آویزاں کر دیا جائیگا۔ 24جولائی کو ووٹروں کی عارضی لسٹیں لگائی جائیں گی۔ 26 اگست کو ووٹروں کی حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی۔ 5 ستمبر کو گجرات چیمبر کے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران سے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔ 7 ستمبر کو جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 19 ستمبر کو کاغذا ت نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے اور 21 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ 22 ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں کی پولنگ ہو گی اور خواتین کی مخصوص سیٹوں پر 25 ستمبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ 26 ستمبر کو صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے کاغذات نامزدگی داخل ہوں گے اور 27 ستمبر کو عہدیداران کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 28 ستمبر کو صدر، سینئر نائب صدر کا انتخاب ہو گا۔