| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
گجرات ،ڈاکوئوں نے اہلخانہ کویرغمال بناکر بینکارکاگھرلوٹ لیا

Todays Print City News

گجرات(نمائندہ جنگ) النبی کالونی میں 4 ڈاکو بینکار چوہدری ظہیر احمد کے گھر میں گھس گئےاور اہلخانہ کو یرغمال بناکر 18لاکھ59ہزارروپے ، طلائی زیورات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔تھانہ رحمانیہ کے گاؤں دھول سرائے بھمبر بن سے 4ڈاکو قدیر احمد وغیرہ تین بھائیوں سے 3موبائل فون، نقدی وغیرہ چھین کر لے گئے۔تھانہ لاری اڈا کے علاقہ سے چور فرہاد کی موٹر سائیکل اور محلہ رحمت آباد سے چور راشد کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔