| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
جیکب آباد کے رہائشی سمیت دو نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ

Todays Print City News

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور سے جیکب آباد کے رہائشی سمیت دو افراد پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ جیکب آباد کے مبارکپور کے علاقے کے گوٹھ میر محمد مستوئی کا نوجوان نظر محمد مستوئی 5 روز قبل پریالو آیا تھا جہاں وہ صبح کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد جانے کے دوران پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیااور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند جارہا ہے۔نوجوان کے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے کی ان کے رشتیداروں کو اطلاع دی گئی ہے۔ نوجوان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر ان کے ورثاء میں تشویش پھیل گئی ہے جبکہ دوسرا نوجوان محمد اسلم کلہوڑو اپنے گاؤں شہمیر کلہوڑو سے گاڑھی موری جانے کے دوران لا پتہ ہوا لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد اسلم کے بھائیوں محمد فاروق اور محمد ہارون نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا بھائی اپنے کام سے گاڑھی موری گیا تھا جہاں سے لاپتہ ہو گیا۔ انہوں نے پولیس حکام سے لاپتہ نوجوان کو بازیاب کرانے میں مدد کی اپیل کی ۔