• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دھرنا گروپ کے سربراہ کو ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں: شہباز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام دھرنا گروپ کے سربراہ کو ہر محاز پر مسترد کرچکے ہیں، ترقی کا سفر روکنے والے ملک پر رحم کریں،چند سیاسی عناصر اپنے غیر جمہوری طرز عمل سے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔ باشعور عوام نے دھرنوں،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں۔عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں جن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے - ان سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اوریہ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داؤپر لگارہے ہیں۔ملک میں محاذ آرائی،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کا کھیل کھیلنے والے عوام پر رحم کریں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے صدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے پاکستان کو بدحال کردیا تھا اورجب پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملا تو ملک میں ہر طرف اندھیرے اورمایوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار،اقرباء پروری اور بدعنوانیوں کے باعث قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانیوالوںاوربینکوں پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے چہروں سے قوم بخوبی واقف ہے اورغریب قوم کے اربو ں روپے ہڑپ کرنے والے آج پارسائی کے نام نہاد دعویدار بنے ہوئے ہیں۔دھرنا دینے والوں نے بھی قومی معیشت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اوران عناصر نے اپنے بلا جواز دھرنوں،لاک ڈاؤنوں اوراحتجاج کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں - پاکستان آگے بڑھ رہا ہے لیکن بعض عناصر اسے ترقی کی منزل سے دور کرنا چاہتے ہیں-ان عناصر کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہواپاکستان گوارہ نہیں ہے۔قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ چار برس میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورپاکستان کو اندھیروں سے نکال کرترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ شہباز شریف نے عالمی یوم انصاف کے موقع پراپنے پیغام مہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری یں کہا کہ انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے اورمعاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے شعور اجاگر کرنا ہے اورہمیں آج کے دن نا انصافی کیخلاف جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف کا حصول یقینی نہیں ہوتا ان معاشروں میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ آج ہمیں معاشرے کے تمام طبقات کیلئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔شہباز شریف
تازہ ترین