• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے،علماء

لاہور (نمائندہ جنگ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی لاہور کے عہدیداران کا اجلاس جامع مسجداقصیٰ میں مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی کے سرپرست مولانا مشہوداحمدکی صدارت میں ہوا۔جبکہ مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم تھے۔ اجلاس میں مولانا عبدالخالق،مولانا قاری عبدالرحمن،مولانا مسعوداحمد،مولاناحبیب الرحمن ضیاء،قاری سعیدالرحمن،قاری سیف الرحمن،مولانا وسیم اللہ، مولانا عزیزالرحمن،بھائی ابراہیم،بھائی عمران،بھائی محمود سمیت کئی ایک عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ امت نے اجتماعیت اور وحدت کا ثبوت دیا ہے۔تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ عقیدہ ختم نبوت دین کی روح ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بھی سازش ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کی برکت کی وجہ اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں اور امت مسلہ ہمیشہ اس عقیدے کے تحفظ لیے حساس رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گے۔آئین کی دفعہ 295-Cتحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین