• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی کنارے گھروں کو گرانے کیخلاف متاثرین،پی ٹی آئی کا احتجاج

لاہور(اکنا مک رپورٹر) حکومت کی جانب سے لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں یوسی 14میں روای کنارے آباد گھروں کو بغیر کسی نوٹس کے گرائے جانے اور متبادل جگہ نہ د ینے کے خلاف متاثرین کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہر ہ کیا،مظاہرےمیں پارٹی کارکنوں خوا تین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مظاہر ین نے مطالبات کے حق میں بینرزز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نرچوہدری سرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ ن لیگ کا مشن غر یبوں پر ظلم کرنا بن چکا ہے شاہدرہ کے لوگوں کو بے گھر کرکے حکومت نے ظلم کی انتہائی کردی ہے،پاناما جے آئی ٹی کے بعد آج سے حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ حکمرانوں کو جمہو ر یت کی آڑ میں کسی بھی صورت کر پشن بچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی اور کر پٹ لوگ ہرصورت اپنے انجام سے دوچار ہوں گے، پاناماجے آئی ٹی کے بعد حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں انکو آج نہیں کل گھرو ں کو جانا پڑ ےگا اور عمران خان اس ملک کے وز یر ر اعظم بن کر ملک کو مہنگائی ٴبے روزگاری اور کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر تر قی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
تازہ ترین