| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
جماعت اہلسنت کااجلاس 29جولائی کوطلب

Todays Print City News

لاہور (نمائندہ جنگ)جماعت اہل سنت پاکستان نے مرکزی کابینہ اور سنی سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس 29 جولائی کو لاہور میں طلب کرلیا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی کریں گے۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مرکزی عہدیداران اور سپریم کونسل کے ممبران کو دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے۔ اجلاس میں ملکی حالات، عالم اسلام کی صورت حال، امت کو درپیش مسائل اور جماعت کے تنظیمی معاملات کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔ اجلاس میں اگلے تین ماہ کی تنظیمی منصوبہ بندی بھی تیار کی جائے گی۔