• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولاناشاہ احمدنورانی سچے عاشق رسول تھے،دینی رہنما

لاہور (نمائندہ جنگ)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کی چودھویں برسی کے موقع پر مرحوم کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے صوبائی آفس مرکزی جماعت اہلسنت مین بازار حضرت داتا گنج بخش میں جشن فتح ختم نبوت سیمینار مولانا عبد الغفار نوشاہی کی صدارت میں ہوا جس سے دینی وسماجی رہنما پیر محمد شان علی قادری، علامہ پیر مولانا فاروق احمد ضیائی، حکیم محمد سرور نقشبندی، مولانا صاحبزادہ سردار رضا فاروقی، قاری اعجاز احمد عرفانی، خان محمد خلیل احمد عرفانی، مولانا مستقیم یوسف رضوی، مغل رمضان عرفانی، قاری شفیق احمد نقشبندی اور حافظ عبد الرافع رضوی ودیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ عالمگیر شخصیت حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی سچے عاشق رسول ؐ، مجاہد ختم نبوت ؐ تھے۔ان جیسی عظیم ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔مقررین نے کہا کہ مولانا نورانی نے پارلیمنٹ سے منکرین ختم نبوت ؐ کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کی قرارد پاس کروا کر آقا ؐ سے سچی محبت اور اُن کی غلامی کا صحیح حق ادا کیا۔
تازہ ترین