• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کرنیوالےسیاستدانوں کوجیلوں میں ہونا چاہیے،زبیراحمد ظہیر

لاہور (نمائندہ جنگ) عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالے سیاستدانوں کو اقتدار نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے۔ بد قسمتی سے پاکستان میں سیاسی جماعتیں اقتدار میں آنے کے بعد کر پشن خود پر ʼʼفر ض ʼʼسمجھ لیتے ہیں ʼپاناما جے آئی ٹی کے بعد بھی اقتدار سے الگ نہ ہوکر حکمرانوں نے قوم کیساتھ مذاق کی حد کر دی کیونکہ جے آئی ٹی میں کر پشن اور لوٹ مار بے نقاب ہو چکی ہے۔ امریکہ سے وطن واپسی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ پاکستان قوم آج مہنگائی ʼبے روزگاری سمیت جتنے بھی مسائل کا شکار ہے ان تمام مسائل کی بنیادی وجہ صرف اور صرف کر پشن اور حکمرانوں کی لوٹ مارہے او حکمرانوں کو چاہیے وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اقتدار سے چمٹے رہنے کی بجائے وہ فوری اقتدار سے الگ ہوجائے ورنہ قوم کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو گیا تو حکمرانوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔
تازہ ترین