• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹن مارکیٹ کی تعمیر کاکام جلد شروع کیا جائے،کونسلرز

کوئٹہ(پ ر)بلدیاتی کونسلروں رحیم کاکڑ، سرور بازئی، نسیم الرحمن، سلیم قریشی اوردیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مٹن مارکیٹ کے غریب دکانداروں کو بے روزگار کرنا ایک منصوبے کے مطابق کیاگیا ہے کیونکہ ابھی تک معلوم نہیں کہ یہاں کیا بنایا جارہا ہے دنیا میں اور خصوصاً اس قسم کے منصوبوں سے پہلے اس پروجیکٹ کا یقین آسکا پی سی فنڈز اور اس کی پی اینڈ ڈی سے منظوری لی جاتی ہے مگر یہاں ان غریب دکانداروں کو دو سال سے روڈ پر بٹھایا گیا ہے اور رمضان المبارک میں مٹن مارکیٹ کے برآمدے بھی رات کے وقت گرادیئے گئے ہیں مگر ابھی تک معلوم نہیں یہاں کیا بن رہا ہے جس طرح پورے شہر کا بیڑا غرق کیا گیا ہے اسی طرح اس مارکیٹ کا بھی یہی حال کردیاگیا ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ عوام کو بتایا جائے کہ مارکیٹ کی جگہ پر اب کیا بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ مٹن مارکیٹ پر فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ متاثرہ دکاندار اپنا کاروبار کر سکیں۔
تازہ ترین